گجرات:عید میلاد النبی ؐپر فول پروف سکیو رٹی انتظامات مکمل

گجرات:عید میلاد النبی ؐپر فول پروف سکیو رٹی انتظامات مکمل

2352افسر و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دینگے‘81جلوس نکالے جائینگے

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیر قیادت ڈی پی او کمپلیکس میں ماہ ربیع الاول کے حوالے سے علما کرام، امن کمیٹی ممبران اور منتظمین جلوس و میلاد سے میٹنگ ،12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سکیو رٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،2352افسر و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے ۔ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 81جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں 76کیٹیگری سی،4کیٹیگری بی جبکہ1کیٹیگری اے کا جلوس برآمد ہوگا۔پولیس کے 2352افسر و اہلکار حفاظتی انتظامات سر انجام دینگے ،ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کرینگے ،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائیگی۔ٹریفک کی روانی کیلئے ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس جوانوں پر مشتمل ریزور بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...