فلور ملز انڈسٹری بد ترین دور سے گزر رہی:ارسلان پرویز

فلور ملز انڈسٹری بد ترین دور سے گزر رہی:ارسلان پرویز

ذاتی مفادات کے بجائے صنعت کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی :میڈیا سے گفتگو

گجرات(سٹی رپورٹر )سلطان فلور اینڈ جنرل ملز گجرات کے ڈائریکٹر ارسلان پرویز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلور ملز انڈسٹری آج تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہی جہاں اتحاد، یکساں سوچ اور متوازن پالیسی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے ، ضروری ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پوری صنعت کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دیں ،ہم کسی کیخلاف نہیں، صرف فلور ملز انڈسٹری کی بہتری کی بات کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ ہماری جدوجہد کسی فرد، گروپ یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ ایک مضبوط، متحد اور بہتر مستقبل رکھنے والی انڈسٹری کیلئے ہے ۔ہم آواز گروپ اور اپنے قائد عاصم رضا احمد کی قیادت میں ایسی یکساں، منصفانہ اور صنعت دوست پالیسیوں کے حامی ہیں جن کا فائدہ ہر فلور ملز، ہر شہر اور ہر صنعتکار کو یکساں طور پر ہو ، ماضی میں ٹیکس کے مسائل ہوں یا فلور ملز انڈسٹری کو درپیش دیگر اہم چیلنجز، آواز گروپ نے شب و روز صنعت کے مفاد کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے ،کامیابی کے بعد ترجیح صرف نمائندگی نہیں بلکہ عملی جدوجہد، مؤثر رابطہ، یکساں پالیسی اور ہر فورم پر پوری انڈسٹری کے مفادات کا بھرپور دفاع ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...