بارشی پانی سے بچائو کیلئے محکمے الرٹ رہیں :نور العین
ڈی سی گجرات کی زیر صدارت اجلاس ‘بارشی پانی سے بچائو کے منصوبوں کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون، ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ، ایکسین ایریگیشن گجرات، چیف آفیسر ضلع کونسل سید فراز مہدی، ایم ڈی ستھرا پنجاب اور ایکسین پبلک ہیلتھ نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں بارشی پانی سے بچاؤ کیلئے جاری اور مکمل کیے گئے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں لورائے چوک ، فتح پور، ماجرہ پلی، ملہو کھوکھر، بامتہ اور دیگر مقامات پر قائم حفاظتی بند، ٹرنچز اور نکاسی آب کے ڈھانچے شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل الرٹ رہنے اور حفاظتی بندوں و ٹرنچز کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران فیلڈ میں متحرک رہنے اور حفاظتی اقدامات کی مسلسل نگرانی پر متعلقہ افسر وں اور ٹیموں کو سراہا اور ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران ستمبر کے آخری ہفتے تک اسی جذبے ، مستعدی اور نگرانی کے ساتھ کام جاری رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments