شہزادہ احمد حسن نے صدر تحصیل بار کامونکے کا چارج سنبھال لیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے صدر شہزادہ احمد حسن ایڈووکیٹ نے چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر وکلا اور شہریوں نے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، 2026کے تحصیل بار انتخابات میں شہزادہ احمد حسن اور آفتاب ورک ایڈووکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران بعض ووٹوں کے تنازع پر معاملہ پنجاب بار کونسل پہنچا جس نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کیا کہ آفتاب ورک 8ماہ جبکہ شہزادہ احمد حسن 4ماہ کیلئے صدر رہیں گے ۔ آفتاب ورک کی مدت مکمل ہونے پر شہزادہ احمد حسن نے چارج سنبھال لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments