موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ڈسکہ میں انتظامیہ کی ملی بھگت کے با عث ناجائز منافع خوروں نے پنجے گاڑ لئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں مہنگائی عروج پر پونچ گئی ، موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، کدو’ اروی ’ٹینڈے ’گو بھی ودیگر سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں، انتظامیہ کی ملی بھگت اور عدم توجہی کے باعث علاقہ بھرمیں ناجائز منافع خوروں نے پنجے گاڑ لیے ، موسمی سبزیوں کی بہتات ہونے کے باوجود قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔ آلو ’ٹماٹر’ادرک ’لہسن ودیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عام آدمی کی قوت خریدسے باہر ہوگئی ہیں ،سبزی فروش چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...