جماعت اہلسنت راہوالی کے اہتمام جلوس آج نکالا جائیگا
راہوالی (نامہ نگار)جشن عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جماعت اہلسنت راہوالی کے زیر اہتمام 9ربیع الاول کا جلوس آج سہ پہر 4بجے جامعہ مسجد گلزار مدینہ جی ٹی روڈ راہوالی سے نکالا جائیگا
جس کی قیادت جامعہ چشتیہ کے مہتمم پروفیسر شبیر حسین چشتی، ناظم اعلیٰ علامہ عطا المصطفی جمیل، سیاسی سماجی رہنما، جماعت اہلسنت کے دیگر علما کرام کرینگے ۔ جماعت اہلسنت کی طرف سے 9ربیع الاول کو نماز مغرب کے بعد مشعل بردار ریلی نکالی جاتی تھی لیکن میٹروبس منصوبہ سے جی ٹی روڈ کی توڑ پھوڑ کیو جہ سے آج نماز عصر کے بعد موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments