گجرات:آئل ٹینکر کی کوسٹر کو ٹکر،خاتون جاں بحق ‘ 3مسافر زخمی

گجرات:آئل ٹینکر کی کوسٹر کو  ٹکر،خاتون جاں بحق ‘ 3مسافر زخمی

گجرات(سٹی رپورٹر )فتح پور چوک کے قریب آئل ٹینکر کی کوسٹر کو ٹکر سے خاتون جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 نجی کمپنی کا آئل ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث مسافر کوسٹر سے ٹکرا گیا، حادثے میں 4افراد زخمی ہوئے ، 33سالہ یاسمین کرامت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ، زخمیوں میں 4سالہ ابراہیم نوید حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے جبکہ 41 سالہ نوید اقبال اور 35سالہ شائستہ نوید معمولی زخمی ہوئے ۔ریسکیو عملہ نے لاش اور زخمی بچے کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...