جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی/ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،
جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں کے راستوں کی صفائی کے حوالے سے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران انہوں نے گھروں سے کوڑا کرکٹ کی کلیکشن، صفائی ستھرائی، ڈیسلٹنگ اور نالوں کی صفائی کے امور کا معائنہ کیا جبکہ شہریوں سے صفائی کی سہولیات اور آؤٹ سورس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے حوالے سے براہِ راست عوامی رائے بھی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments