حافظ آباد:جشن عیدمیلادالنبی ؐ منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں جشن عیدمیلادالنبی ؐ شایان شان اور عقیدت واحترام سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔
محافل میلاد کیساتھ ساتھ گلیوں بازارں اور شا ہراہوں کو سجانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ چوکوں اور چوراہوں پر گنبد خضریٰ اور خانہ کعبہ کے ماڈل بھی سجائے جارہے ہیں ۔ دینی تنظیموں کی جانب سے آمد مصطفیؐ کی خوشی میں ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments