تتلے عالی:مکان کا تنازع ، بھا ئی اور بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں بھائی اور بھابھی پرتشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔نواحی گاؤں کوٹلی اروڑہ میں تین بچوں کی ماں ناہید اختر نے خاوند حق نواز کے ہمراہ اپنے دیوروں سے الگ مکان کا تقاضہ کیا۔۔۔
تو امجد،ذیشان،عبدالرحمن نے خاتون کو تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،کپڑے پھاڑ د ئیے ، پولیس کو اطلاع دے کر خاتون خاوند کو لے کر میکے آگئی تو ملزم بھی پیچھے آگئے اور دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments