کامونکے :حبیب پورہ فیڈر ،صارفین وولٹیج کی شدید کمی کا شکار
لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا سلسلہ بھی نہ تھم سکا، جگاڑ پر چلایا جانیوالا ترسیلی نظام ٹھس گزشتہ رات بھی بجلی کی بندش سے بچے ،بڑے شدید حبس میں اذیت کا شکار رہے
کامونکے (نامہ نگار)پاک ٹاؤن کے رہائشی حبیب پورہ فیڈر کے صارفین لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا شکار ،سارا دن وولٹیج کی کمی کا سامنا،گزشتہ رات بھی بجلی بند رہی اور صارفین کو شدید گرمی میں اذیت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بچے شدید گرمی اور حبس سے بلکتے رہے ، مسجد اللہ ہو اکبر اہلحدیث اور گرد و نواح میں موسم سرما کے دوران مرمت کے نام پر پرمٹوں کی بھرمار ہونے کے باوجود ترسیلی نظام میں ذرا بھی بہتری نہ آ سکی، اب صارفین کو وولٹیج کی کمی کا بھی سامنا ہے جس کے باعث کسی ایک الیکٹرک سہولت کیلئے دوسری کو بند کرنا پڑتا ہے جبکہ رات کے وقت بھی وولٹیج کی شدید کمی کا سلسلہ جاری رہتا ہے ،اب موسم میں شدت آتے ہی جگاڑ پر چلایا جانے والا ترسیلی نظام بار با ر جواب دینے لگا ہے ، گزشتہ کچھ دنو ں سے بار بار آنکھ مچولی سے معمولات زندگی جام ہو کر رہ گئے جبکہ اب بھی مسٔلہ جوں کا توں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments