پمز میں کمسن بچوں کی ہلاکت پر سخت سزادی جائے :علی حسن

 پمز میں کمسن بچوں کی ہلاکت  پر سخت سزادی جائے :علی حسن

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار)پندرہ کمسن بچوں کی اسلام آباد جیسے شہر کے اہم ہسپتال پمز میں ہلاکت حکومت اور عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوتھ ارگنائزیشن علی حسن نے میڈیا سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا پمز ہسپتال میں پندرہ کمسن بچوں کی چیخ و پکار اور اموات پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ہم اپنے مستقبل کو بھی محفوظ نہیں رکھ سکے وزیر اعظم کو سخت اقدامات کرکے معصوم جانوں کے ضیاع پر ذمہ داران کو سخت سزا دیکر لواحقین کوانصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...