جلوسوں کے شرکا کیلئے بریانی، مٹھائی مشروبات کے کیمپ لگائے گئے
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے عید میلاد النبی ؐ کی جلوسوں کے شرکاکیلئے بریانی،مٹھائی اور ٹھنڈے مشروبات کے خصوصی کیمپ لگائے گئے ۔
میونسپل کمیٹی نے شہر کے مرکزی فوارہ چوک میں لگائے جانے والے کیمپوں میں شرکا کیلئے بریانی،دودھ سوڈا،مٹھائی اور ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی فضہ ارشد،اسسٹنٹ کمشنر نرجس جعفری اور چیف آفیسر ایم سی اکرام اﷲ سندھو نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments