ورکرز یونین کا ممکنہ احتجاج ،گیپکو انتظامیہ نے فول پروف سکیورٹی طلب کرلی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو انتظامیہ نے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے عہدیداران کے ممکنہ احتجاج پر پولیس سے فول پروف سکیورٹی طلب کرلی۔
آر پی او گوجرانوالہ ریجن کو مراسلہ ارسال کردیا جبکہ گیپکو کے چیف لا آفیسر شیخ عنصر نے بھی احتجاج رکوانے کیلئے لیبر کورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے یونین کے 28 عہدیداران کے سمن جاری کرکے عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان نے کہا ہے کہ کسی قسم کی محکمانہ اور عدالت خلاف ورزی نہیں کی گئی صرف ملازمین کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں گیپکو ملازمین نے بے شمار قربانیاں دے کر گیپکو کو ملک کی نمبر ون کمپنی بنایا ملازمین اور یونین عہدیدار کیسے کمپنی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments