ڈسکہ :جلوس میں شرکت پر تحریک لبیک کے اٹھارہ افراد پرمقدمہ

ڈسکہ :جلوس میں شرکت پر تحریک  لبیک کے اٹھارہ افراد پرمقدمہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوس میں شرکت کرنے اور نعرے لگانے پر تحریک لبیک کے اٹھارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی آفیسر بسلسلہ ڈیوٹی بارہ ربیع الاول میلاد چوک میں موجودتھاکہ فضل الحق ساکن گلی رضا محلہ حاجی پورہ نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کی جسکا تعلق تحریک لبیک پاکستان سے ہے اور وہ الاقصیٰ امن مارچ کے بعد گھرسے غائب تھا اور تاحال اس نے شورٹی بانڈز بھی جمع نہ کروائے تھے اس کیساتھ جلوس میں حافظ عبدالقدیر ’احسن ’عثمان ’نوید ’حمزہ ’زبیر اور دس نامعلوم افراد بھی تھے جو نعرے لگارہے تھے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...