سیالکوٹ میں مرکزی جلوس مسجد ابو حنیفہ سے برآمد ہوا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) سیالکوٹ میں بھی جشن عید میلادالنبی ؐکا مرکزی جلوس مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ سے برآمد ہو ا ۔
ہر طرف درود و سلام کی صدائیں فضا کو معطر کر تی رہیں جلوس کے راستوں پر پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں ضلع بھر میں عید میلاد النبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے 184 جلوس برآمد ہوئے ،ضلع بھر میں 40 محافل میلاد بھی ہوئیں، جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی کے لیے 1880 پولیس افسروں و اہلکاروں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments