اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ کالیڈی پارک کا دورہ ،سہولیات کاجائزہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زرغونہ خالد سعید نے میونسپل لیڈی پارک کا دورہ کیا اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پارک کے لانز، واکنگ ٹریک، فاؤنٹین، شجرکاری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پارک میں صفائی ، خوبصورتی اور دیکھ بھال کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو پارک کی صفائی اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے کہا کہ شہریوں کو بہترین تفریحی ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا تفریحی مقام فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments