مرکزی جلوس غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ،کیک کاٹے گئے ،اشیاتقسیم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں مرکزی جلوس چوک غوثیہ سے برآمد ہو کر غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
راستے میں تقریباً 30 چھوٹے بڑے جلوس شامل ہوئے جبکہ شہر بھر سے عاشقان رسول ؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں اور مختلف تنظیموں نے جگہ جگہ دودھ اور مشروبات کی سبیلیں لگائیں۔ شرکا جلوس پرجوش نعرے لگاکر درود و سلام پیش کرتے رہے ۔ اس موقع پر شہر کی گلیوں، بازاروں، مکانوں اور دفاتر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ متعدد مقامات پر جشن عید میلادالنبی ؐ کے کیک کاٹے گئے اور شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments