ادارہ فیضان ابوالبیان کے زیر اہتمام مرکزی میلادریلی
نبی کریم ؐکی آمدسے جہالت ختم،انسانیت کومقام عطاکیاگیا:پیراحمد فارووق
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ادارہ فیضان ابوالبیان کے زیر اہتمام مرکزی میلادریلی پیر سید احمد فارووق شاہ کی قیادت میں نکالی گئی۔جامعہ مسجد فاروق اعظمؓ سے نکلنے والے اس جلوس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید احمد فارووق شاہ نے کہا کہ ہمارے آقا نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیا کے سردار اور امام بن کر تشریف لائے ۔ آ پﷺ کے آنے کی خوشی ایمان والے ہی کرتے ہیں۔ آپﷺ کی تشریف آوری سے دنیا بھر سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے زندہ درگور ہونے والی عورت کے قدموں میں جنت رکھ دی گئی ۔بزرگوں اور یتیموں کو انکا مقام عطا کیا گیا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواشمسی چوک میں اختتام پذیر ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments