آرٹس کونسل کے حسن قرات ،نعتیہ ومقالہ نگاری مقابلے

 آرٹس کونسل کے حسن قرات ،نعتیہ ومقالہ نگاری مقابلے

سوسے زائد بچوں،ادبی شخصیات کی شرکت ، انعامات تقسیم ، نعتیہ مشاعرہ بھی ہوا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر حسن قرات ،نعتیہ ومقالہ نگاری کے مقابلے ہوئے ۔سوسے زائد بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ؐ پیش کیں۔ اس موقع پر مقالہ نگاری کا مقابلہ بھی ہوا،شرکا نے پر اپنی علمی و تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ مہمانِ خصوصی ادبی شخصیات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پوزیشن ہولڈرز انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ مقالہ نگاری مقابلے میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کیلئے خصوصی خطیر انعامات رکھے گئے مہمانوں نے بچوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے کہا نئی نسل کوعلمی و ادبی سرگرمیوں سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نعتیہ مشاعرہ میں عتیق انور راجہ، سیف اللہ بھٹی،نائلہ بٹ، راحت ثمر، امجد حمید محسن، سعید اقبال سعدی، عرفانہ امر نے سرور کائنات ؐکی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی ۔رات گئے عوام کیلئے محفل سماع کا انتظام بھی کیا گیا۔،مشہور قوال اعجاز صفدر(لکی علی چاند)نے عارفانہ کلام سے سماں باندھ دیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ایم عرفان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی نے بہترین انتظامات کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...