عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر نوشہرہ ورکاں کوبھرپور سجایا گیا
اے سی سعدیہ جمال نے جشن مرکزی جلوس کا تحصیل آفس کے مقام پر استقبال کیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)جشن میلادالنبی ؐ کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہر سو عقیدت و محبت کے رنگ نمایاں رہے ۔شہر بھر میں گھروں، دکانوں، ماڈل بازار، میونسپل کمیٹی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ریسکیو 1122سمیت مختلف سرکاری دفاتر اور نجی عمارتوں کو خوبصورت اور جاذبِ نظر لائٹنگ سے سجایا گیا رات کے وقت برقی قمقموں سے روشن عمارتیں، شاہراہیں اور بازار انتہائی دلکش منظر پیش کرتے رہے ۔ اس موقع پر میلاد کمیٹی کے میاں عمران بشیر کا کہنا تھا کہ نبی کریم ؐکی ولادتِ باسعادت پوری امتِ مسلمہ کے لیے عظیم خوشی اور رحمت کا پیغام ہے اس لیے جشنِ میلادالنبی ؐ کو بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منانا ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے مرکزی جلوس کا تحصیل آفس کے مقام پر استقبال کیا علماکو گلدستے پیش کیے اور ہار پہنائے جلوس کے روٹس پر مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں قائم کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر نے سبیلوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور علماء کرام و جلوس کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے انہیں عید میلاد النبی ؐکی مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments