مصطفائی ہینڈز کے زیر اہتمام ایجوکیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،پیر اجمل رضا نے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کوانعامات تقسیم کئے
راہوالی(نمائندہ دنیا )مصطفائی ہینڈز کے زیر اہتمام 15واں گرینڈ ایجوکیشنل ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام ہوا۔ راہوالی میں ڈائریکٹر پرزما مال چوہدری شاہنواز سندھو کی زیر سرپرستی گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزازمیں انکی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، عالمی مبلغ اسلام علامہ مفتی پیر اجمل رضا قادری نے ہمراہ ڈائریکٹر پرزما مال چوہدری شاہنواز سندھو و دیگر مہمانان گرامی نے پوزیشن ہولڈر زطلباوطالبات کو انعامات تقسیم کیے ۔ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد ،علامہ اجمل رضا قادری نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات اور انکے والدین سے خطاب کرتے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباو طالبات ہمارا فخر ااورمستقبل کے معمار ہیں میٹرک امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر انکو اور والدین کو مبار ک باد پیش کر تے ہیں جنہوں نے والدین اساتذ اور ہ اداروں کو نام روشن کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments