ہڑتال ،احتجاج کسی صورت قبول نہیں:اقبال ڈار، عباس باجوہ
میٹر ریڈرز و دیگر کو ترقیاں ،لم سم ملازمین کو الاؤنسز ، مراعات دی جائیں:زاہد عثمان کمبوہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)صدرگیپکو ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین اقبال ڈار، ریجنل چیئرمین عباس باجوہ اور زونل چیئرمین سیالکوٹ سرکل زاہد عثمان کمبوہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ گیپکو کی نجکاری معاملہ پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین صرف سیاست کررہی ہے اپنا چند ہ جمع کرنے کیلئے ملازمین کو ہڑتال کیلئے گمراہ کیا جارہا ہے ،ہڑتال واحتجاج کسی صورت قبول نہیں،مخالفین صرف اپنا ماہانہ بھتہ بند ہونے کے خوف پر غلط راستہ اختیار کررہے ہیں۔ اقبال ڈار نے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین بی او ڈی سے اپیل کی کہ سخت گرمی اور عملے کی کمی کے باوجود دن رات محنت کرنیوالے ورکرز کو فوری بونس دیا جائے ۔ لائن سٹاف کیلئے ڈینجرس الاؤنس اورورکرز کے حقوق کیلئے یونین ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ عباس باجوہ نے کہا آٹھ ماہ کی جدوجہد سے گیپکو پے رول سے غیر قانونی چندہ کٹوتی کو بند کرا دیا گیا ہے ،وفاقی حکومت کا تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے اور ڈینجرس الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جو ورکرز کی بڑی کامیابی ہے ۔عباس باجوہ نے کہا کچھ عناصر اپنے عہدوں کو بچانے کیلئے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔ گیپکو انتظامیہ چند شرپسند عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرے ۔ حکومت سے مذاکرات کرکے ملازمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ زاہد عثمان کمبوہ نے کہا گیپکوکی نجکاری کے خطرات سر پر منڈلا رہے ہیں۔ ہڑتالوں یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہر بار میٹر ریڈرز اور ریکوری سٹاف کو ہی قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے ۔ 25، 30سال سے میٹر ریڈرز کی ترقی کا کوئی طریقہ کار نہیں ، تمام ڈپلومہ ہولڈر میٹر ریڈرز اور دیگر کیڈر کے ملازمین کو فوری بطور ایل ایس ترقیاں دی جائیں۔ لم سم ملازمین کو بھی مساوی الاؤنسز اور مراعات دی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments