نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ:ملک یاسین مبشر
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق وائس پریذیڈنٹ گجرات آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ڈائریکٹر ملک اینڈ کمپنی یاسین مبشر نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی سیرت طیبہ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہے۔۔۔
آپ ؐکے ظہور سے ظلمت اور تاریکیاں چھٹ گئیں ، ہر طرف نور ہدایت پھیل گیا ،نبی کریم ؐ پوری امت کیلئے رحمت بن کر آئے ، آپ ؐکی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،حضور تاجدار کائنات روح ایمان ہیں ، آپؐ خالق کائنات تک پہنچنے کا واحد اور لازمی واسطہ ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments