آپ ؐکی آمد سے کفر و جاہلیت کے اندھیرے چھٹ گئے :ڈاکٹر زاہد ظہیر

 آپ ؐکی آمد سے کفر و جاہلیت کے  اندھیرے چھٹ گئے :ڈاکٹر زاہد ظہیر

گجرات(سٹی رپورٹر )ضلعی سیکرٹری پیپلزپارٹی چیف ایگزیکٹو گجرات ہسپتال ڈاکٹر زاہد ظہیر نے سید خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ؐکی ولادت باسعادت کے بابرکت مہینے کی آمد پر پوری امت مسلمہ کو بارکباد پیش کی اور کہا کہ۔۔۔

رسول اکرم ؐکی ذات اقدس پوری انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہے ، آپ ؐکی آمد سے دنیا سے کفر و جاہلیت کے اندھیرے چھٹ گئے ، ظلم و استبداد کی زنجیریں ٹوٹ گئیں اور انسانیت کو توحید، عدل اور علم کے نور سے منور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سرورکائنات ؐنے انسان کو انسان کا غلام بنانے والی جاہلیت کا خاتمہ کرکے صرف ایک اﷲ تعالیٰ کی بندگی اور اسی کے سامنے سربسجود ہونے کا درس دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...