این اے 65کا گاؤ ں عالی لاوارث ،سیوریج کا پانی جمع

 این اے 65کا گاؤ ں عالی لاوارث ،سیوریج کا پانی جمع

کروڑوں روپے سے بننے والی سڑک بھی تباہ ہونے لگی ، شہریوں کو مشکلات

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )حلقہ این اے 65کا گاؤ ں عالی لاوارث بن گیا،نکاسی آب کاانتظام نہ ہونے سے پانی سڑک پر پھیلنے لگا،عوام کا گزرنا محال ہونے کے ساتھ سڑک بھی تباہ ہونے لگی ، اطلاعات کے مطابق حلقہ این اے 65کا گاؤں عالی جہاں دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے وہاں گاؤں میں نکاسی آب کا کوئی انتظام موجودنہیں ،پہلے نالیوں کا پانی زمینوں میں جاتاتھا لیکن پانی کو زمینوں کی طرف جانے سے روک دیاگیا ہے جس کی وجہ سے سارے گاؤں کا پانی سڑک پر اکٹھاہوگیا جو جہاں پر عوام کے پیدل گزرنے میں مشکلات کاباعث بن رہاہے وہاں کروڑوں روپے سے بننے والی سڑک بھی تباہ ہورہی ہے ،علاقہ کے کسی بھی عوامی نمائندہ کی طرف سے توجہ نہ دینے سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی گجرات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...