پٹرولیم ڈیلرز کا لیو ی کم ، کمیشن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ
روزانہ قیمتوں میں ردو بدل نہ کیا جائے ،حکومت مسائل حل کرے :آصف دھول
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن گجرات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ نہ کیا جائے ، لیوی کو کم کیا جائے اور پٹرولیم ڈیلرز کی کمیشن 8 فیصد کی جائے ، ایسوسی ایشن کے مسائل کو سنجیدہ لے کر حل کیا جائے ۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر آصف محمود ھول کی صدارت میں گجرات جمخانہ میں ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سجاد مسعود وڑائچ، سیکرٹری چودھری عمران ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر خرم اعجاز، نائب صدر ملک رفیق، فنانس سیکرٹری حماد ملک و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ صدر آصف محمود دھول نے کہا کہ حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے ا س سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ،چھوٹے ڈیلرز کو نقصان کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹرانسپورٹرز ، گڈز اور عوام بھی پریشان ہیں کیونکہ ٹرانسپورٹرز کو آئے روز کرایوں میں ردوبدل کرنا پڑتا ہے ۔ سجاد مسعود وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ لیوی کا بوجھ عوام پر کم ڈالا جائے اور اسے کم سے کم کیا جائے ۔ عمران محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ کمیشن 8 فیصد کی جائے اور ہم اس مطالبہ کی تائید کرتے ہیں کیونکہ موجودہ مارجن میں پٹرولیم ڈیلرز کا گزارانہیں ہو رہا ۔ نائب صدر ملک فیق نے کہا کہ حکومت پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن کے مسائل پر سنجیدگی سے لے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments