حافظ آباد:ڈاکٹروں،ہسپتال سٹاف کو آگ بجھانے کی تربیت
ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں مشقوں کا انعقاد
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ریسکیو 1122اور محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ڈاکٹروں،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کو آگ بھجانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران مریضوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریننگ دی گئی۔ اس سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں آگ بھجانے کے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس کی جانب سے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے حوالے سے مشقیں کی گئیں ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریحان اظہر ،ریسکیو آفیسر ہمایوں علی،ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز اور دیگر اہلکاروں نے ہسپتال نرسز اور دیگر ملازمین کو آگ بھجانے ،ہنگامی صورتحال میں مریضوں کی جان بچانے کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی۔ سی ایم مانیٹرنگ یونٹ کے نمائندہ نوید شہزاد مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments