حافظ آباد:سیوریج کیلئے کھدائی،پورا شہر کھنڈر بن گیا
ٹھیکیدار اور کارندے غائب، ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسر بے بس
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں سیوریج بچھانے کی آڑ میں پورے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا۔ شہر کی اہم سڑکوں کی اکھاڑ بچھاڑ اور جگہ جگہ گڑھے کھود کر ٹھیکیدار اور کارندے غائب ہوگئے ،مقامی ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسر بااثر ٹھیکیدار کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سیوریج بچھانے کے 7 ارب کے میگا پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر گھپلے نظر آرہے ہیں۔ قریباً سات آٹھ ماہ قبل مقامی ایم این اے سائرہ افضل تارڑ نے شہر میں 7ارب روپے کی لاگت سے نئی سیوریج لائنیں بچھانے کا افتتاح کیا جس کے بعد ٹھیکیدار نے شہر بھر میں جگہ جگہ کھدائی کرکے لائنیں بچھانے کا کام شروع کیا اورکروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی سڑکوں کو ادھیڑ کررکھ دیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے اسے مقامی ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی ناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر ٹوٹی سڑکوں کی از سرنوتعمیر کر ائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments