ڈسکہ :سکول وکالج سے چھٹی کے وقت ٹریفک جام معمول
طلبا و طالبات کو شدید مشکلات ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور فوری اصلاح کامطالبہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) ڈسکہ اور گردنواح کی اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔کالج و سکول سے چھٹی کے وقت طلبا و طالبات کو گزرنے میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے سکول و کالجز سے چھٹی کے وقت طلبا و طالبات کو شدید دشواری کاسامناکرنا پڑتا ہے ۔ طلبا و طالبات نے بتایاکہ ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی ٹریفک کو کنٹرول کرنا ہے مگر وہ علاقہ کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے لاری اڈا میں کھڑے ہوکر لوڈر گاڑیوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ طلبا و طالبات نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بتایاکہ ٹریفک کنٹرول کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ، اگرکسی کو زیادہ مسئلہ ہے تو وہ خود کنٹرول کرلیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments