ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

 ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

عملے کو فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی باقاعدہ تربیت دی جائے :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیر صدارت ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے برقی تحفظ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی، الیکٹریکل سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر محمد علی نے کہا کہ مریضوں اور ہسپتال کے عملے کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور الیکٹریکل سیفٹی کے اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ غفلت، لاپروا ئی اور غیر ذمہ داری کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے گی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 کے تعاون سے ہسپتالوں کے عملے کو فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی باقاعدہ تربیت دی جائے جبکہ ہسپتالوں کیلئے جامع ایمرجنسی پلان بھی تیار کیا جائے ۔انہوں نے ہسپتالوں میں طبی و ایمرجنسی آلات کی فراہمی کیلئے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو افسر یا ملازم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گا، اس کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...