عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ،سمجھوتہ نہیں ہو سکتا:مقررین
عشق مصطفیؐ دنیا وآخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے :حیدر رضا ، انتظار حسین
راہوالی(نمائندہ دنیا )عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے ہم ظلم و ستم برداشت کر لیں گے مگر عقیدہ ختم نبوتؐ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ قاری حیدر رضا جلالی ،علامہ انتظار حسین مدنی نے جامع مسجد رحیم بخش میں محفل میلاد مصطفیؐ اور اکبر ڈوگر ، افضل ڈوگر کے والدین کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی پاک ؐتمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں اور آپ ؐکا پیغام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کو خوشیوں کے ساتھ اخوت محبت اور اتحاد کا درس دیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عشق مصطفیؐ دنیا وآخرت میں کامیابی اور نجات کا ذریعہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments