جامکے چٹھہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، صارفین کو مشکلات

جامکے چٹھہ اور گردونواح میں غیر  اعلانیہ لوڈشیڈنگ، صارفین کو مشکلات

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )جامکے چٹھہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بار بار ٹرپنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بجلی کی آنکھ مچولی نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے لگی ہیں۔ گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ صارفین نے گیپکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جامکے چٹھہ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ مسئلہ فوری حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...