حکمران پٹرولیم لیوی کے نام پر بھتہ لے رہے :ڈاکٹر طارق
حکومت نے پٹر ولیم ،بجلی و گیس کی قیمتیں ،ٹیکسز بڑھا کر کمائی کا ذریعہ بنا لیا
گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے وزیراعلیٰ ہائو س لاہور کے سامنے دھرنے میں شرکت کی اورمرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں اور لیوی کے نام پر بھتے عائد کر رکھے ہیں جبکہ حکمران اپنی مراعات اور عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، دھرنے محض احتجاج نہیں بلکہ عوام کے حقوق کی جدوجہد کا حصہ ہیں اور مطالبات کی منظوری تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 3ستمبر کوملک گیرتاریخی ہڑتال ہوگی جس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا،ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے پٹر ولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں اور ٹیکسز میں بے پناہ اضا فہ کر کے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت ناکام ہوچکی ، نوجوان روزانہ پٹرول پر لیوی کی صورت میں بھتہ دینے پر مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی جماعت عوام کے حقیقی مسائل کو اس طرح اجاگر نہیں کررہی، آخری دم تک عوامی حقوق کا تحفظ کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments