گورنمنٹ کالج پسرور کے سینکڑوں طلبہ کا مستقبل داؤپر لگ گیا
ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگری کی تصدیق سے انکار، مسئلہ جلد حل ہو جائیگا :انتظامیہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پسرور کی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے سینکڑوں طلبہ وطالبات کا تعلیمی مستقبل داؤپر لگ گیا۔ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کا بی ایس، سی ایس کی ڈگری کی تصدیق سے انکار، گورنمنٹ گریجوایٹ کالج پسرور بی ایس سی ایس کے 540 طلبہ و طالبات کی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے طلبہ وطالبات سمیت پریشانی کا شکار ہیں۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہ ہونے سے طلبہ وطالبات کا مستقبل شدید خطرات سے لاحق ہو گیا ، اگرایچ ای سی سے ان طلبہ و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہو سکے گی تو بیرون ملک ،اعلیٰ تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے اور ملک میں بھی ڈگری قابل قبول نہ ہوگی سینکڑوں متاثرہ طلبہ و طالبات اور والدین اس حوالے سے شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ رابطہ پر پروفیسر اعجاز انور نے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج پسرور کی انتظامیہ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں کونسل کے visit کیلئے اپلائی کر دیا ہوا ہے اس کیلئے ضروری فائنل ورک اور اسکی فیس ادا کر دی گئی ہے جلد ہی کونسل کا دورہ ہوگا اور یہ عارضی مسئلہ حل ہو جائے گا کونسل کے دورہ کیلئے ضروری انتظامات مکمل ہیں ہم بچوں کے بہتر مستقبل کے ہمیشہ ضامن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments