تتلے عالی :غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز، مضر صحت گوشت فروخت

تتلے عالی :غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز، مضر صحت گوشت فروخت

قصاب گھروں ، حویلیوں ، پلاٹوں میں جانور ذبح کرنے لگے ،جعلی مہروں کا استعمال

تتلے عالی(نامہ نگار )غیر قانونی سلاٹر ہاؤسزکی بھرمار، جعلی مہریں استعمال ہونے لگیں۔ تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں سرکاری سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کی وجہ سے قصابوں نے گھروں،حویلیوں،خالی پلاٹوں سمیت100کے قریب مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پرسلاٹر ہاؤس قائم کرلئے ہیں۔ان مقامات پر بیمار،لاغراور گائے ،بھینس،بھیڑ، بکریوں کا پانی ملا،مضر صحت گوشت پر ویٹرنری ڈاکٹر کی جعلی مہر لگا کر دکانوں پر بیچنے کیلئے لٹکا دیا جاتا ہے ۔لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں میں مردہ ،بیمار،لاغر ،جانوروں کو نجی سلاٹر ہاؤسز میں ذبح کرنے پرمتعدد قصابوں پر مقدمات، گرفتاریاں، چالان اور بھاری جرمانوں کے بعد اس مکروہ دہندہ پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا تھا لیکن گزشتہ 7سال سے کارروائیوں کے بند ہونے سے اس غیرقانونی دھندہ میں دن بدن اضافہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...