غیر محفوظ عمار توں و صنعتی یونٹس کیخلاف کارروا ئی کی ہدایت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ)فہد اعجاز بٹ کی زیرِ صدارت ڈی سی آفس میں بین المحکماتی انفورسمنٹ و سیفٹی کمپلائنس اجلاس منعقد ہوا،
غیر محفوظ اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی عمار توں و صنعتی یونٹس کے خلاف مؤثر کارروائی، حفاظتی اقدامات اور انسپیکشن نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکمے آئندہ ہفتے کیلئے روزانہ انسپکشن پلان پیش کریں گے جبکہ GDA، ضلع کونسل اور چیف آفیسرز/ایڈمنسٹریٹرز رجسٹرڈ آرکیٹیکٹس کے ساتھ اجلاس کرکے آئندہ تمام نقشوں / آرکیٹیکچرل ڈرائنگز میں Safety & Fire Plan کی شمولیت یقینی بنائیں گے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ نے کہا کہ سول ڈیفنس آفیسر صنعتی یونٹس کے معائنے کا جامع شیڈول جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز صنعتی و کمپلائنس سرگرمیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہد اعجاز بٹ نے واضح کیا کہ حفاظتی قوانین اور بلڈنگ سیفٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے مقررہ ٹائم لائن کے اندر اپنی ذمہ داریاں مکمل کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments