رتہ جھال پل اپر چناب نہر میں نہاتے 14سالہ لڑکا ڈوب گیا

رتہ جھال پل اپر چناب نہر میں  نہاتے 14سالہ لڑکا ڈوب گیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)رتہ جھال پل اپر چناب نہر میں نہاتے 14سالہ نا معلوم لڑکا ڈوب گیا،ریسکیو کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق نہر کی گہرائی تقریبا 13فٹ جبکہ چوڑائی تقریباً 200فٹ ہے ،واٹر ریسکیو آپریشن میں لائن سرچ اور اسکوبا ڈائیونگ کے ذریعے نوجوان کی تلاش جاری ہے ،واٹر ریسکیو آپریشن میں دو ریسکیو بوٹس، والنٹیرز اور 16 ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں ،ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے نہر کی دوسری جانب تیر کر جانے کیلئے شرط لگائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...