حکومت عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتی :حسن نشاط
بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکے کہ انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی
ڈسکہ(نامہ نگار)ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف سنٹرل پنجاب حسن نشاط گھمن نے کہا ہے کہ حکومت اور موجودہ نظام کا ہدف عمران خان کو آہستہ آہستہ نقصان پہنچانا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اس بات کا واضح انکشاف کیا تھا کہ انہیں آہستہ آہستہ مارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ، انہوں نے حکومت اور انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بانی کو شفا ہسپتال لے جانے کا واضح حکم دیا تھا لیکن انہیں زبر دستی پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ حسن نشاط گھمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پی ٹی آئی قائد عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہے ،تحریک انصاف اور قائد عمران خان کو راستہ سے ہٹانے کیلئے ہر ہتھکنڈا استعمال کررہی ہے لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کے اعلان کے باوجود بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ،تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments