حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں فائر سیٹی انتظامات کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں اور اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں فا ئر سیفٹی کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں رب دینو بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کے شعبہ ایمر جنسی، ان ڈور ڈیپارٹمنٹس اور دیگر شعبہ جا ت کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں نصب آگ بجھانے کے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی سے جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments