حافظ آباد:ہسپتال ، جیل کے عملہ طلبہ کو آگ بجھانے کی تربیت
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر حافظ آباد شاہد پرویز کی سربراہی میں سول ڈیفنس ٹیموں نے ڈسٹرکٹ جیل، ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں،کیمپ جیل پنڈی بھٹیاں اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1حافظ آباد میں فا ئر سیفٹی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے طلبا ،جیل پولیس ملازمین، ڈاکٹرز اور ہسپتال کے سٹاف کو ٹریننگ فراہم کی۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں میں فائیر سیفٹی اور رضاکاروں کی تربیت کی مشقیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments