ایم ڈی واساکا ڈیفارلٹرز کیخلاف کارروا ئی تیز کرنے کا حکم

ایم ڈی واساکا ڈیفارلٹرز کیخلاف کارروا ئی تیز کرنے کا حکم

سی پی او کی جانب سے واسا میں نئے تعینات ڈارائیورز میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر غیاث گل نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈی واسا عبدالوحید اور عملہ نے استقبال کیا۔تقریب کے دوران سی پی او نے واسا میں نئے تعینات ہونے والے ڈرائیورز میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں، ایم ڈی نے واسا ڈیفارلٹرز کیخلاف کارروا ئی تیز کرنے کا حکم دیدیا ۔ اس موقع پر انہوں نے واسا کے فیلڈ آپریشنز اور شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا۔ملاقات کے دوران ایم ڈی واساگوجرانوالہ عبدالوحید نے سی پی او کو واسا کے صارفین کی جانب سے واجب الادا اور زیرِ التوا بلوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ واسا کے بقایاجات کی بروقت وصولی اور بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، سی پی او نے کہا کہ واسا ڈیفالٹرز سے ریکوری کے عمل میں گوجرانوالہ پولیس، واسا کو ہر ممکن قانونی تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔ ایم ڈی نے بتایا کہ واسا کی جانب سے تقریباً 400 ڈیفالٹرز کے خلاف مختلف تھانوں میں استغاثے جمع کروائے جا چکے ہیں مگر بروقت کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ریکوری متاثر ہو رہی ہے ۔اس پر سی پی او نے متعلقہ تھانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈیفالٹرز کے خلاف قانون کے مطابق فوری طور پر مقدمات درج کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...