ڈسکہ اور نواح میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

ڈسکہ اور نواح میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

قیمتوں میں اضافے نے رکشہ ڈرائیورز کو بھی مشکلات سے دو چار کر دیا

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر اورگردو نواح میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ، صارفین کو مشکلات کا سامنا، قیمتوں میں مسلسل اضافے نے رکشہ ڈرائیورز کو بھی مشکلات سے دو چار کر دیا، حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلومقرر کئے جانے کے باوجودڈسکہ شہر اور گردو نواح کی اوپن مارکیٹ میں صارفین کو مہنگے داموں گیس فروخت کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں جبکہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 روپے تک اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور من مانے نرخوں نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، خاص طور پر وہ خاندان جو کھانا پکانے اور دیگر گھر یلو ضروریات کیلئے ایل پی جی استعمال کرتے ہیں، شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے رکشہ ڈرائیورز کو بھی مشکلات سے دو چار کر دیا۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن کے اخراجات میں اضافے سے ان کی آمدن بری طرح متاثر ہورہی ہے اور روزگار چلانا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...