ذہنی معذور بیٹے کے کلہاڑی کے وار سے زخمی باپ دم توڑ گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 248 گ ب میں ذہنی توازن درست نہ ہونے والے مبینہ بیٹے کے کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی ہونے والا 55 سالہ باپ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا،
جبکہ حملے میں زخمی ہونے والی اس کی والدہ کا علاج جاری ہے ۔چک نمبر 248 گ ب کے رہائشی یاسر نے مبینہ طور پر اپنے 55 سالہ والد ادریس اور 52 سالہ والدہ روت بی بی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ادریس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ادریس ہسپتال میں کئی روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments