ٹرالیوں نے دیوار توڑ دی ،قبرستان وڈاباغ سمبڑیال غیر محفوظ

 ٹرالیوں نے دیوار توڑ دی ،قبرستان وڈاباغ سمبڑیال غیر محفوظ

قبرستان ڈرائیوروں اورنشئیوں کا مسکن اور منشیات فروشی کا اڈ ابن کررہ گیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )قبرستان وڈاباغ سمبڑیال غیر محفوظ ہوگیا۔پیرافورس اور ٹریفک پولیس کی غفلت سے ریت کی ٹرالیوں اورلوڈرگاڑیوں کے اڈے بدستورقائم ،ریت کی ٹرالیوں اورلوڈرگاڑیوں نے قبرستان کی بیرونی دیوار جگہ جگہ سے توڑدی۔قبرستان ڈرائیوروں اورنشئیوں کا مسکن اور منشیات فروشی کا اڈ ابن کررہ گیا، سینکڑوں لوہے کے کتبے غائب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق قبرستان وڈاباغ سمبڑیال کے فرنٹ بجانب جی ٹی روڈ پر قبرستان کی بیرونی دیوار کے آگے ریت کی ٹرالیوں،لوڈر گاڑیوں والوں اور فروٹ وغیرہ والوں نے مستقل اڈے بنا لئے ڈرائیور وہاں پر کھا پی کرکچرا قبرستان کے اندر پھینک دیتے ہیں،فروٹ وغیرہ والے بھی خراب فروٹ کوڑے کے ڈھیر پر پھینکنے کے قبرستان کے اندر پھینک دیتے ہیں۔ قبرستان کے اندر ایک راہ گزر ہے ، خواتین اور سکول و کالجز کی بچیاں بھی یہی شارٹ کٹ راستہ اختیار کرتی ہیں۔ڈرائیور زقبرستان کے مین گیٹ کے آگے اور قبرستان کے اندر اسی راستے پر بیٹھے رہتے ہیں جس سے خواتین اور بچیوں کو ہراسمنٹ کا خدشہ رہتا ہے ۔نشئی سینکڑوں قبروں پر لگے لوہے کے کتبے اکھاڑ کرلے گئے ہیں۔قبرستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرالیوں اور گاڑیو ں والوں کو کتنی مرتبہ دیوار کی تعمیرکا کہہ چکے ہیں مگر وہ ٹال مٹول کردیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...