غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی :رانا محمود اشرف

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی  اجیرن بنا دی :رانا محمود اشرف

ڈسکہ(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کہا ہے کہ رات کے اوقات میں شدید گرمی اور غیر اعلانیہ ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے ،

بے حس حکمرانوں کے گھروں کی بجلی بند ہو تو انہیں عوام کی تکلیف کا اندازہ ہو,انکا کہنا تھا کہ ڈسکہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی بندش عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے ، شدید گرمی میں بچے ، بزرگ، مریض، طلبہ اور کاروباری طبقہ اذیت کا شکار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...