گجرات:ہما سہیل رضی بھاری اکثریت سے لیڈیز کلب کی سیکرٹری منتخب
گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کے کوارڈی نیٹر علی سہیل رضی کی والدہ ہما سہیل رضی بھاری اکثریت سے لیڈیز کلب کی سیکرٹری منتخب ہوگئیں ، ہما سہیل نے 67 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابلے میں عروج نواز نے 54ووٹ حاصل کئے ۔
بورڈآف گورنر میں الماس طاہر 63 ووٹ، صدف حبیب 62 ووٹ، کنیز ناصر نے 61ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ہارنے والی ممبران بورڈ آف گورنرشبانہ کوثر نے 60 ووٹ، انیلہ سجاد 59 ، علیزا گلشن 58 ، شائستہ 53 ووٹ، اسوہ لون نے 51 ووٹ حاصل کئے ۔ الیکشن کمیشن کے فرائض جویریہ بشیر نے سرانجام د ئیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments