حکمران عوامی نہیں فارم 47کی پیدوار ہیں :ڈاکٹر طارق

حکمران عوامی نہیں فارم 47کی پیدوار ہیں :ڈاکٹر طارق

کسی نے دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے لاہورمیں جماعت اسلامی کے 14ویں روزجاری دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ،راولپنڈی میں جلسہ عام ودھرنا ہو کر رہے گا،اگر انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو جلسہ عام دھرنے کی شکل اختیار کرکے اسلام آباد کا رخ کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ بھتہ ٹیکس لیوی کی صورت میں غریبوں سے لیا جا رہا ہے ، دھرنوں اور احتجاج کی صورت میں تاریخی جدوجہد پورے ملک میں شروع ہو گئی ہے ، سیکڑوں مقامات پر دھرنے سے بیداری و شعور پیدا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں فرق آنے کے باوجود پٹرول سستا نہیں کیا جا رہا، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ فارم 47 والے ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اپنے اخراجات ایک ٹریلین روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ عروج پر ہے ، سرکاری گاڑی 1300 سی سی سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ ہم لاہور میں طویل دھرنے بھی دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...