حکومت صحت میں انقلابی اقدامات کر رہی :ڈاکٹر غلام مرتضیٰ
علاج معالجہ کی فراہمی میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا:صحافیوں سے گفتگو
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صحت مند افراد ہی معاشرے ، معیشت میں استحکام اور ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کر تے ہیں، پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے ہسپتال میں ہر خاص و عام کو علاج معالجے کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال وزیرآباد ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ٹی ایچ کیو وزیرآباد میں اپنی تعیناتی کے دوران انشا اللہ ہر قسم کی تفریق سے بالا وزیرآباد اور گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں اپنی توانائیاں لگا نے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا اور علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا افتخار احمد بٹ کی قیادت میں وزیرآباد کے صحافی مثبت صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کی مثبت رپورٹنگ سے سروسز کی فراہمی میں معاونت ہوتی ہے ہسپتال میں بہتر سے بہتر کی کوشش میں مصروف ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments