بچوں سے زیادتی ،مقدمات کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کا مطالبہ
سکولوں میں بچوں کی حفاظت اور آگاہی پروگراام لازمی منعقد کئے جائیں:حمزہ افتخار
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر حمزہ افتخار حسین ملک نے پنجاب میں بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بچوں کے تحفظ کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق 2026 کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے 1,914 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں تقریباً 80 فیصد پنجاب میں رپورٹ ہوئے جن میں 598 متاثرین کی عمریں 11 سے 15 سال، 329 کی 6 سے 10 سال جبکہ 95 بچے 5سال سے کم عمر تھے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے متعلق مقدمات کیلئے خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں،پنجاب بھر کے سکولوں میں بچوں کی حفاظت اور آگاہی کے پروگرام لازمی منعقد کئے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments